A pregnant woman gave birth in a passenger bus

ضلعی انتظامیہ نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کر دی

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ منڈی بہاوالدین کا عوام کے لیے بڑا ریلیف. منڈی بہاوالدین سے دیگر شہروں کے درمیان چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں پانچ فیصد کمی کر دی گئی۔

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 17 دسمبر 2023) ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر وحید حسن گوندل، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، موٹروہیکل ایگزامینر، ٹرانسپورٹر اور اڈا مینیجر سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں غوروخوض کے بعد تمام پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں پانچ فیصد تک کمی کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ کرایوں میں پانچ فیصد کمی کے بعد نئے کرائے نامے کی بڑی فلیکسز اور بینرز تمام بس اور ویگن اڈوں پر نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں