تحصیل ملکوال میں ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کی ابتدا کے لیے تعینات شمار کنندگان اور سپرواٸزر میں ٹیب کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ۔اس سلسلے میں اسٹنٹ کمشنر ملکوال ،سنسٗز ڈسٹرکٹ آفیسر جناب شاہد بشیر صاحب نے اس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ۔
ادارا شماریات پاکستان کے ملکوال تحصیل کے سنسز کوآرڈینیٹر امجد جاوید کے مطابق ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ملکوال ,سنسز ڈسٹرکٹ آفیسر شاہد بشیر کی زیر نگرانی،ادارا شماریات کے زیر اہتمام شمارکنندگان اور سپرواٸزرز میں ٹیب کی باقاعدہ تقسیم کا آغاز کر دیا گیا ہے اور یہ سلسلہ 24 فروری تک جاری رہے گا ۔
ان شا ٕ اللہ یکم مارچ سے مردم شماری کا باقاعدہ آغاز ہو جاۓ گا ۔اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔