dc mandi bahauddin

منڈی بہاﺅالدین کے نئے ڈپٹی کمشنر تسنیم علی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

منڈی بہاﺅالدین کے نئے ڈپٹی کمشنر تسنیم علی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ اس سے قبل وہ ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔ دفتر آمد پر سینئر افسران اور سٹاف نے ان کا استقبال کیا۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 18اگست2022) اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد قاسم اورنگزیب ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر افتخار اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلعی افسران کے ساتھ مختصر تعارفی ملاقات کی ۔

انہوں نے افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے خاص طور پر محکمہ صحت اور تعلیم کے شعبے میری توجہ کا مرکز ہوں گے تاکہ عوام الناس کی بہتری کیلئے تمام اہداف کا حصول ممکن بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران کی بنیادی ذمے داری عوام کے مسائل کا فوری حل اور ان کی مشکلات کا خاتمہ ہے۔ ڈپٹی کمشنرتسنیم علی نے کہا کہ سائلین کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے رہیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: تسنیم علی ڈپٹی کمشنر، عباس ذوالقرنین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین تعینات

انہوں نے کہاکہ ضلع منڈی بہاﺅالدین کو ایک ماڈل ضلع بنانے کی بھر پور کوشش کی جائے گی جس کیلئے تمام افسران کے ساتھ ، سول سوسائٹی، میڈیا سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے نئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کاتفصیلی دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال میں ایمرجنسی، پرچی کاﺅنٹر، لیبارٹری، فارمیسی، او پی ڈی بلاک، سی ٹی سکین سنٹر، او ٹی سنٹر، زنانہ و مردانہ وارڈ اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا اور وہاں پر علاج معالجہ کیلئے آئے ہوئے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا بغورجائزہ لیا ۔

new dhq mandi bahauddin

انہوں نے وارڈز میں مختلف مریضوں اور ان کے لواحقین سے طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق استفسار بھی کیا۔ جس پر مریضوں نے علاج معالجہ کے حوالے سے دی جانے والی سہولیات پر اپنے بھر پور اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی کے نظام کو مزیدبہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر افتخار، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر قمر الزمان، ایڈمن آفیسر محمد کاشف اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

منڈی بہائوالدین میں تعینات ہونے والے آفیسرز کی لسٹ دیکھیں

ڈپٹی کمشنر تسنیم علی نے ڈاکٹر صاحبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مریضوں کو طبی لحاظ سے ہر ممکن سہولیات کی بر وقت فراہمی آپ کی بنیادی اور پیشہ وارانہ ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں غفلت یا تاخیر نا قابل قبول ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کے لئے تمام ضروری ادویات مفت موجود ہیں۔ مریضوں کو علاج معالجے اور ادویات کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں