Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

  • منڈی بہاءالدین
  • ریٹ لسٹ
  • میرا گائوں
  • قومی
  • موسم

پنجاب میں ڈینگی کی وباء جاری، مزید 82 کیسز رپورٹ

Dengue Patient

Written by

www.mbdinnews.com

in

پاکستان, صحت, منڈی بہاوالدین

لاہور: پنجاب میں ڈینگی کی وباء نہ رک سکی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 82 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 69 اور لاہور سے 4 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان نے بتایا کہ چکوال سے 2 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گوجرانوالہ، فیصل آباد، بہاولپور، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، ساہیوال اور سرگودھا سے ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ایک ہفتے کے دوران ڈینگی کے 459 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 1245 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی اور دیگر ادویات کا اسٹاک موجود ہے۔

←کل 26 ستمبر سے لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونا پونے تین لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا→

Comments

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

More posts

  • ایس ایچ او قسور عثمان جیہ گاؤں میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے

    June 14, 2025
  • اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا

    June 14, 2025
  • شہری کی عدم بازیابی کیس: آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پیش

    June 13, 2025
  • شدید گرمی کی لہر کے بعد 13 سے 16 جون کے درمیان بارشوں کی توقع ہے

    June 13, 2025

Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

Mandi Bahauddin News | Mbdin News | Mandi News | ضلع منڈی بہاؤالدین نیوز | Malakwal News | Malikwal News | Phalia News | Mandi Bahauddin weather | weather mandi bahauddin | Mandi Bahauddin latest news | Mandi Bahauddin newspaper | منڈی بہاءالدین کا موسم |

Designed by Mozzam Riaz