بھٹی برادران نے ایک اور وعدہ وفا کر دیا . پھالیہ کے علاقے سیرے میں چوہدری ساجد احمد خان بھٹی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے حلقہ پی پی 67 نے 5 کروڑ کے مختلف منصوبہ جات جن میں گاؤں کا سیوریج سسٹم پختہ گلیوں نالیوں کا منصوبہ سولنگ وغیرہ کا کام مکمل ہونے کے بعد آج افتتاح کر دیا
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 22 مارچ 2021) چوہدری ساجد احمد خان بھٹی کا سیرے پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا قافلے کو سیدا شریف پہنچا تو استقبال کرنے والوں کا جم غفیر تھا حلقہ کی عوام اپنے اپنے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں استقبال کے لیے موجود تھے جہاں سے جلوس کی شکل میں قافلہ کو ڈھول کی تھاپ پر سیرے پہنچایا گیا سیدا سے لیکر سیرے تک ہر گاڑی پر پھولوں کی برسات تھی استقبال کرنے والوں نے ہاتھ میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر بھٹی برادران کے حق میں نعرے درج تھے
سیرے پہنچنے پر اہلیان سیرے نے بھٹی برادران کا استقبال بڑے جوش خروش سے کیا. پورے گاؤں کو پینا فلیکس اور بینرز سے دلہن کی طرح سجایا گیا تھا ہر طرف بھٹی برادران کی تصویروں سے بنے پینا فلیکس آویزاں تھے. پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں افتتاح کے بعد ساجد احمد خان بھٹی کا کہنا تھا کہ جس طرح آپ نے پیار اور محبت سے والہانہ استقبال کیا آپ کا بے حد مشکور ہوں کیونکہ میرے لئے سب سے اہم میرے حلقہ کے لوگ ہیں اور میں اپنے والد مرحوم حاجی احمد خان بھٹی اور اپنے خاندان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کا سلسلہ شروع رکھیں گے اور بھٹی برادران جب سے سیاست میں آئے ہیں عوامی خدمت کا سلسلہ شروع ہے انشاءاللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا .
مزید ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ سیرے گاؤں کے جتنے منصوبے رہ گئے ہیں انشاءاللہ بہت جلد ان کو مکمل کراؤں گا کیونکہ سیرے میں اپنا گھر ہے اور میرے حلقے کا دروازہ ہے انشاءاللہ اس دروازے کو مکمل کریں گے اور میں پوری ایمانداری سے کوشش کر رہا ہوں کہ حلقہ کا کوئی ترقیاتی کام رہ نہ جائے ان منصوبوں کو مکمل کروانے کے لیے دن رات ایک کئے ہوا ہوں
Leave a Reply