ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے آمدہ عیدالاضحیٰ کے حوالے سے منڈی بہاوالدین ، ملکوال اور پھالیہ میں قائم مویشی منڈیوں کا اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹس پر خریداروں اور مویشیوں کیلئے سایہ دار جگہ، صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی، پارکنگ، سکیورٹی، میڈیکل کیمپ، جانوروں کے لیے ویٹرنری ڈسپنسری کے انتظامات کا بغور جائزہ لیا۔
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 04 جون 2025 ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ضلع بھر کی تینوں تحصیلوں میں مویشی منڈیاں فعال کی گئی ہیں، جہاں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مویشی منڈیوں کی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مویشی منڈی حکومتی ایس او پیز کے مطابق فعال ہونی چاہیئے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ عیدالاضحیٰ کے حوالے سے قائم مویشی منڈیوں میں اعلیٰ نظم و نسق برقرار رکھا جائے اور مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت کیلئے آنے والے افراد کیلئے سائے اور ٹھنڈے پانی کا مناسب انتظام ضرور کیا جائے۔
حکومت کی جانب سے قائم کردہ مویشی منڈیوں کے علاوہ کسی غیر قانونی مویشی منڈی کی اجازت نہیں ہے، خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسی طرح تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز بھی اپنی اپنی تحصیل میں قائم مویشی منڈی کی مانیٹرنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Leave a Reply