fog in mandi bahauddin

سی ٹی ڈی پنجاب کی کاروائی، 10 مشتبہ افراد گرفتار

لاہور : محکمہ انسداد دہشت گرد ی پنجاب (سی ٹی ڈی پنجاب ) نے مختلف کارروائیوں کے دوران 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس کی ہدایات پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے خفیہ اطلاعات پر مختلف اضلاع میں44 کومبنگ اینڈ سرچ آپریشن کئے گئے جن میں 2،568 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی. 429 افراد کا بائیو میٹرک چیک کیا گیا.

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کی کارروائی،منڈی بہاوالدین سے مبینہ دہشت گرد گرفتار

اس دوران10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ضلع لاہور، مریدکے ، منڈی بہاؤالدین اور دینہ میں5 مقدمات درج کر کے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں