راؤ عبدالجبار کنزیومر کورٹ کے جج کا ایک اور بڑا فیصلہ جاری۔ ایکسین واپڈا، ایس ڈی او اربن،ایس ڈی او لالہ زارکو 4 سال سزا 80 لاکھ روپے متاثرہ بچہ، 20 لاکھ روپے متاثرہ بچے کے والدین 50 ہزار روپے کونسل فیس ادا کرنے کے احکامات جاری۔
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 13 جنوری 2023) ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کو ملزمان گرفتار کرکے جیل بھیجنے کے احکامات جاری۔ منشی محلہ کا رہائشی ایک بچہ جو کرنٹ لگنے کی وجہ سے جھلس گیا تھا۔
والدین کی طرف سے کیس عدالت میں چل رہا تھا جس میں درج بالہ واپڈا افسران کو عدالت میں طلب کیا گیا جو کہ پیش نہ ہوئے۔ جج راؤ عبدالجبار کے اس فیصلے نے عوام کے دل جیت لیے۔ راؤ عبدالجبار جج کو اب ایک مسیحا کے طور پر گردانا جاتا ہے اور اس عدالت سے بہت سے متاثرین مستفید ہو چکے ہیں۔