آسٹریلیا میں مفتی اعظم اور فتویٰ کونسل نے مشترکہ طور پر آسٹریلیا میں مقیم مسلمانوں کو مقدس مہینے کے اختتام کے بارے میں آگاہ کیا۔ جبکہ پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کے حوالے سے پیشگوئی کی گئی۔
آسٹریلیا دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے اس سال عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا۔ آسٹریلین فتویٰ کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آسٹریلیا میں عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو منائی جائے گی۔ دوسری جانب مصر کے قومی ادارہ برائے فلکیاتی اور جیو فزیکل ریسرچ نے متعدد اسلامی ممالک میں شوال کا چاند 29 مارچ کو نظر آنے کا عندیہ دیا ہے۔
مصر کے قومی ادارہ برائے فلکیاتی اور جیو فزیکل ریسرچ نے شوال کا چاند نظر آنے کے حوالے سے حیران کن پیش گوئی کی ہے۔ مصر کے قومی ادارہ برائے فلکیاتی اور جیو فزیکل ریسرچ نے پیش گوئی کی ہے کہ مکہ، مدینہ، ریاض، انقرہ، تہران، مسقط، کراچی، لندن، ماسکو اور اوٹاوہ سمیت دنیا کے تقریباً 30 شہروں میں شوال کا چاند 29 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ مصر کے قومی ادارہ برائے فلکیاتی اور جیو فزیکل ریسرچ نے 29 مارچ کو کراچی میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم اس روز کراچی سمیت پاکستان بھر میں 28 رمضان المبارک ہو گا۔
دریں اثناء اماراتی فلکیاتی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق عیدالفطر 30 مارچ یا 31 مارچ کو ہو سکتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند 29 مارچ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 58 منٹ پر نظر آئے گا لیکن چونکہ سورج غروب ہونے تک چاند کی عمر صرف 3 گھنٹے ہو گی، اس لیے چاند نظر آنا مشکل ہو سکتا ہے۔
Leave a Reply