منڈی بہاؤالدین (نامہ نگار) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رضوان بشیر آغا اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے کمشنر گوجرانوالہ کو ضلعی محکموں کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول، پنجاب کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر سکیم، ایگریکلچر گریجویٹ انٹرن شپ سکیم، گندم، لائیو سٹاک کارڈ، پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری،اپنی چھٹ اپنا گھر، محکمہ ریونیو کی کارکردگی، شتر پنجاب مہم، ترقیاتی منصوبوں، جموں وکشمیر کے انسداد کے منصوبوں اور سٹیشن پلانٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ ان کے دورے کا بنیادی مقصد ضلعی محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور گورننس کے نظام کو مزید موثر بنانا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ادارے حکومت پنجاب کے وضع کردہ KPIs پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور ضلعی سربراہان اپنی پوری توجہ عوامی فلاح و بہبود پر مرکوز رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم، محکمہ صحت اور بلدیاتی ادارے شہریوں کو بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ عوامی شکایات کے فوری ازالے اور خدمات کی فراہمی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔
Leave a Reply