پاہڑیانوالی میں موٹر سائیکل اور رکشہ میں ٹکر، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

پھالیہ : پاہڑیانوالی میں موٹر سائیکل اور لوڈر رکشہ میں ٹکر۔ موٹر سائیکل سوار دو سگے بھائیوں میں سے ایک جاں بحق ۔دوسرا بھائی اور رکشہ ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوگئے ۔

پھالیہ : زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا. جاں بحق کی شناخت اویس جبکہ زخمیوں میں سیف اللہ اور عمیر شامل۔ پاہڑیانوالی پولیس نے رکشہ اور موٹر سائیکل قبضہ میں لے لیے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *