منڈی بہاءالدین{محمدانوربیوروچیف}گوجرہ میں سیوریج کامین پائپ بند ہونے سے مین گلی میں گندا پانی کھڑا ہو گیا . ضلع کونسل منڈی بہاءالدین کے سی او نے عوامی شکایت پر فوری ایکشن لیکر گاڑی بھیج کربند مین ہول کھلوا دئیے
تفصیلات کے مطابق گوجرہ گاوں میں مین گھوڑے دوڈ گلی میں 5 دن سے سیورئج کے پائپ بند ھو گئے تھے جس کی وجہ سے گلی میں گندا پانی کھڑا ھو گیا. گندہ پانی شاہراہ عام پر جمع ھونے سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، مسجد جٹیانی، گرلز درس اور عام گزرنے والی طالبات مسافر اور نمازیوں کے کپڑے خراب ہو رھے تھے.
جس کی شکایت اہل محلہ نے چیف افسیر ملک طارق ضیاء ضلع کونسل منڈی بہاءوالدین کو دی جہنوں نے فوری ایکشن لیکر سکر مشین( گاڑی) بھیج کر 6بند مین ہول کھلوا کر سیورئج کا پانی چالو کروا دیا. اہل محلہ طالبات اور نمازیوں نے ملک طارق ضیاء کا شکریہ ادا کیا جہنوں نے خود موقعہ پر پہنچ کرنگرانی کی. ان کے ہمراہ عامر نوید بھٹی بھی موجود تھے.