سٹی تھانے کی کارروائی، چوروں کا 5 رکنی گروہ گرفتار

arrested

منڈی بہاءالدین تھانہ سٹی پولیس کے اسسٹنٹ انسپکٹر اعجاز احمد بھٹی کی دبنگ کارروائی، 5 رکنی چور گینگ گرفتار کر لیا گیا۔

منڈی بہاءالدین(ملک رؤف زبیر ) پولیس نے ملزمان عقیل احمد، تنویر عباس عرف بادشاہ، ذیشان احمد، علی رضا اور نعیم کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 2 عدد LED اور 5 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی۔

کامیاب کارروائی کے بعد تمام ملزمان کو جوڈیشل حوالات منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ سٹی پولیس کی اس کامیابی پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے اقدامات کو سراہا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *