وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں خلل کا نوٹس لے لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے مارکیٹنگ کمپنیوں کو پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ منڈی بہاؤالدین میں پیٹرول کی قلت کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بیریئرز لگا کر متعدد پمپس کو سیل کر دیا گیا۔ زیادہ تر پٹرول پمپ تھوڑی مقدار میں پٹرول فراہم کر رہے ہیں۔
پاکستان میںآج پٹرول کی تازہ ترین قیمتیں جانئیے
پٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث ضلع کے داخلی اور خارجی راستے 3 روز سے بند ہیں۔سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے پیٹرول کی ترسیل نہیں ہو رہی۔ ہمارے پاس اسٹاک ختم ہو گیا ہے، اس لیے ہم نے اسٹور بند کر دیا ہے۔