چلیانوالا سٹیشن: پولیس مقابلے میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

منڈی بہاءالدین کے تھانہ صدر کے علاقہ چیلیانوالہ سٹیشن کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق، پولیس کو موٹرسائیکل چھیننے کی 15 کال موصول ہوئی، جس پر اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تعاقب کیا۔ مسلح ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا، جسے گرفتار کر لیا گیا.

جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت شہباز مسیح کے نام سے ہوئی ہے، جو گوجرانوالہ کا رہائشی ہے اور 29 سے زائد ڈکیتی اور چوری کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔

ملزم کے قبضے سے موٹرسائیکل، اسلحہ اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے ضلع بھر میں سخت ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے فرار ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *