چیف سیکرٹری پنجاب نے چیلیانوالہ میں ”اب گاوں چمکیں گے“ پروگرام کا افتتاح کر دیا

Chief Secretary Punjab inaugurated
Share

Share This Post

or copy the link

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ضلع منڈی بہاوالدین میں ”اب گاوں چمکیں گے“ پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ چیف سیکرٹری نے نواحی گاﺅں چیلیانوالہ میں پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی ،ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضا صفدر کاظمی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 28 اگست 2023) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا کہنا تھا کہ “اب دیہات چمکیں گے”حکومت پنجاب کا دیہات کے لوگوں کیلئے ایک انقلابی اقدام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ”اب گائوں چمکیں گے“ پروگرام کے تحت پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار دیہات کو بھی شہروں کی طرز پر صفائی کا عملہ اورسہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Chief Secretary Punjab inaugurated "Ab Gaon Chamkein Gee"

پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے مقامی افراد پر مشتمل ویلیج کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔ گائوں کی کمیٹیاں پروگرام پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گی اور کوڑا تلف کرنے کیلئے مقامی افراد کی مشاورت سے مقامات کا تعین ہوگا۔ دیہات کی صفائی کیلئے یونین کونسل کی سطح پر جدید مشینری مہیا کی جائیگی۔ پروگرام سے دیہات کا سب سے بڑا صفائی اور سینی ٹیشن کا مسئلہ حل گا اور گندگی سے پھیلنے والی بیماریوں کا تدارک ہوگا۔

منڈی بہاوالدین کا ایک اور اعزاز، زاہد اختر زمان چیف سیکرٹری پنجاب تعینات

پروگرام کے تحت گلیوں اور نالیوں کی باقاعدگی سے صفائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اب گائوں چمکیں گے پروگرام سے گندگی سے پھیلنے والی بیماریوں کا تدارک ہوگا۔ کوڑا تلف کرنے کے لیے مقامی افراد کی مشاورت سے مقامات کا تعین کیا جائیگا۔ چیف سیکرٹری نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ پنجاب حکومت کے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ضلع منڈی بہاوالدین کی مختلف ترقیاتی سکیمیں امرہ تا شاہنہ لوک سڑک، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ گرلز کالج و گرلزسکول، چیلیانوالہ سیوریج سمیت دیگر ترقیاتی سکمیوں کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ بعد ازاں انہوں نے شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا اور مہم کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
چیف سیکرٹری پنجاب نے چیلیانوالہ میں ”اب گاوں چمکیں گے“ پروگرام کا افتتاح کر دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!