Tag: Zahid Akhtar Zaman

  • Chief Secretary  inaugurated “Ab Gaon Chamkein Ge” program in Mandi Bahauddin

    Chief Secretary inaugurated “Ab Gaon Chamkein Ge” program in Mandi Bahauddin

    Mandi Bahauddin. Chief Secretary Punjab Zahid Akhtar Zaman formally launched the program “Ab Gaon Chamkein Ge” at Mandi Bahauddin village Chillianwala on Monday.

    Speaking on the occasion, the Chief Secretary said that under the “Ab Gaon Chamkein Gee” programme, villages will also be provided sanitary staff and sanitation facilities like cities.

    He said that village committees consisting of local people will be formed to make the program successful, necessary machinery will be provided at the Union Council level for cleaning in the villages.

    The chief secretary said that the program would address the long-standing problem of indecency in villages, ensuring regular cleaning of streets and drains.

    He asked the people that the Punjab government should fully support the district administration in making this program a success.

    read this in urdu

  • چیف سیکرٹری پنجاب نے چیلیانوالہ میں ”اب گاوں چمکیں گے“ پروگرام کا افتتاح کر دیا

    چیف سیکرٹری پنجاب نے چیلیانوالہ میں ”اب گاوں چمکیں گے“ پروگرام کا افتتاح کر دیا

    چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ضلع منڈی بہاوالدین میں ”اب گاوں چمکیں گے“ پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ چیف سیکرٹری نے نواحی گاﺅں چیلیانوالہ میں پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی ،ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضا صفدر کاظمی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

    منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 28 اگست 2023) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا کہنا تھا کہ “اب دیہات چمکیں گے”حکومت پنجاب کا دیہات کے لوگوں کیلئے ایک انقلابی اقدام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ”اب گائوں چمکیں گے“ پروگرام کے تحت پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار دیہات کو بھی شہروں کی طرز پر صفائی کا عملہ اورسہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    Chief Secretary Punjab inaugurated "Ab Gaon Chamkein Gee"

    پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے مقامی افراد پر مشتمل ویلیج کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔ گائوں کی کمیٹیاں پروگرام پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گی اور کوڑا تلف کرنے کیلئے مقامی افراد کی مشاورت سے مقامات کا تعین ہوگا۔ دیہات کی صفائی کیلئے یونین کونسل کی سطح پر جدید مشینری مہیا کی جائیگی۔ پروگرام سے دیہات کا سب سے بڑا صفائی اور سینی ٹیشن کا مسئلہ حل گا اور گندگی سے پھیلنے والی بیماریوں کا تدارک ہوگا۔

    منڈی بہاوالدین کا ایک اور اعزاز، زاہد اختر زمان چیف سیکرٹری پنجاب تعینات

    پروگرام کے تحت گلیوں اور نالیوں کی باقاعدگی سے صفائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اب گائوں چمکیں گے پروگرام سے گندگی سے پھیلنے والی بیماریوں کا تدارک ہوگا۔ کوڑا تلف کرنے کے لیے مقامی افراد کی مشاورت سے مقامات کا تعین کیا جائیگا۔ چیف سیکرٹری نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ پنجاب حکومت کے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

    چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ضلع منڈی بہاوالدین کی مختلف ترقیاتی سکیمیں امرہ تا شاہنہ لوک سڑک، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ گرلز کالج و گرلزسکول، چیلیانوالہ سیوریج سمیت دیگر ترقیاتی سکمیوں کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ بعد ازاں انہوں نے شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا اور مہم کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی۔

  • منڈی بہاوالدین کا ایک اور اعزاز، زاہد اختر زمان چیف سیکرٹری پنجاب تعینات

    منڈی بہاوالدین کا ایک اور اعزاز، زاہد اختر زمان چیف سیکرٹری پنجاب تعینات

    منڈی بہاوالدین کا ایک اور اعزاز،وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے زاہد اختر زمان کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا۔ 

    لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی اسٹیبلیمشنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، زاہد اختر زمان سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب تعینات تھے اور وہ ایڈیشنل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب بھی کام کر چکے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاءالدین کا ایک اور اعزاز، 3 پولیس افسران کی گریڈ 19 میں ترقی

    واضح رہے محسن رضا نقوی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ مقرر کیا گیا تھا، انہوں نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے روز ہی صوبے میں دوسری بڑی تعیناتی کا حکم جاری کیا ہے۔ چوہدری زاہد اختر زمان گجر کا تعلق ضلع منڈی بہاوالدین کے علاقہ چیلیانوالہ سے ہے.