وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پرڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ہسپتالوں اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس میں زکوٰة فنڈ کے 50 لاکھ 54 ہزار 214 روپے کے چیکس تقسیم کر دئیے۔
منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 14 دسمبر 2023 ) اس حوالے سے ایک تقریب محکمہ زکوٰة کے زیر اہتمام ڈی سی آفس میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ زکوٰة آفیسرمعیز ملک سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ منڈی بہاوالدین 26 لاکھ 92 ہزار، ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پھالیہ 12 لاکھ 16 ہزار، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاوالدین 10 لاکھ 30 ہزار 823 جبکہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پھالیہ کو ایک لاکھ 15 ہزار 391 روپے کے چیکس تقسیم کئے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ زکوٰة فنڈ سے زکوٰة کے مستحق مریضوں کو فری علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جبکہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس میں غریب خاندان کے بچوں کو مختلف ہنر سکھائے جاتے ہیں تا کہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں اور معاشرے کے کارآمد شہری بن سکیں ۔