mandi bahauddin news today

منڈی بہاءالدین سے ڈینگی وائرس کا ایک کیس رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 135مریض رپورٹ ہوئے. ضلع منڈی بہاءالدین سے ڈینگی وائرس کا ایک کیس رپورٹ

لاہور(رپورٹر ) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے ڈینگی کے 135 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ سیکرٹری صحت ارشاد احمد کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سےڈینگی وائرس کے 57، گوجرانوالہ سے 20، راولپنڈی سے 17 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ ملتان سے 12، فیصل آباد سے 6 اور سرگودھا سے 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ساہیوال سے 3، قصور، سیالکوٹ، خانیوال ، ننکانہ صاحب اور لودھراں سے 2 دو، وہاڑی، حافظ آباد، نارووال، چکوال، منڈی بہاؤالدین، لیہ سے 1 ایک کیسز رپورٹ ہوا ۔ رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 17,061 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ رواں سال کے دوران لاہور سے ڈینگی کے کل 7,353 کیسز سامنے آئے ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے ۔رواں سال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 38 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی وائرس سے اب تک لاہور سے 18، راولپنڈی سے 11، گوجرانوالہ سے 4، ملتان سے 2 جبکہ فیصل آباد ، ساہیوال اور گجرات سے 1ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں