ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے احکامات، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گوجرانوالہ کی ہدایت اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ منڈی بہاء الدین کی سربراہی میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن منڈی بہاءالدین مرزا عمران الحق کی کاروائی.
سرکل آفیسر اینٹی کرپشن منڈی بہاؤدین مرزا عمران الحق نے کرپٹ سرکاری اہلکاروں جن میں تحصیلدار کہوٹہ محمود بھٹی (جو کہ تحصیلدار منڈی بہاء الدین رہ چکے ہیں)، لئیق پٹواری منڈی بہاء الدین اور نمبردار امجد بخاری سمیت سلطان محمود، شاہد جمیل، آصف جمیل اور کوثر پروین کو سائل میاں زاہد جمیل چک 51 میں زمین کے جعلی کاغذات تیار کر کے سائل کو وراثتی زمین سے محروم کرنے اور جرم ثابت ہونے پر مقدمہ درج کر لیا۔
یاد رہے کہ سائل میاں زاہد جمیل اسلام آباد کا رہائشی ہے اور مجرمان سلطان محمود، شاہد جمیل، آصف جمیل اور کوثر پروین سائل کی حقیقی بھائی اور بہن ہیں۔
اس موقع پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن منڈی بہاء الدین مرزا عمران الحق کا کہنا تھا کہ سائل میاں زاہد جمیل کی زمین ہتھیانے کے الزامات ثابت ہونے پر پر مجرمان محمود بھٹی (جو کہ تحصیلدار منڈی بہاء الدین رہ چکے ہیں)، لئیق پٹواری منڈی بہاء الدین اور نمبردار امجد بخاری سمیت سلطان محمود، شاہد جمیل، آصف جمیل اور کوثر پروین کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور انہیں جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے گی