چورنڈ / منڈی بہاؤالدین روڈ پر موٹر سائیکل اور کار میں ٹکر۔ موٹر سائیکل سوار 13/ 14 سالہ بچہ زخمی۔
بچہ بائک پر نئی بننے والی 8 آر ڈی روڈ سے آ رہا تھا کہ چورنڈ بڑی نہر پل پر مین روڈ پر سے گزرنے والی کار سے جا ٹکرایا۔ الحمدللہ بچے کی جان بچ گئی۔ ڈرائیونگ کے کچھ اصول ہوتے ہیں۔ بچوں کو بائک یا گاڑی دینا بذات خود ایک خطرناک عمل ہے۔ بچوں میں ہنگامی صورت میں ردعمل کے لیے قوت فیصلہ نہیں ہوتی۔
چھوٹی روڈ سے بڑی روڈ پر آنے کے لیے بھی کچھ قواعد و ضوابط ہیں۔ محکمے کو بھی چاہیے کہ ایسی جگہوں پر سپیڈ بریکرز ضرور بنائیں۔ کیونکہ ہم نے اوورسپیڈنگ سے تو باز نہیں آنا۔