پولیس کے مطابق منڈی بہاؤالدین کی تحصیل ملکوال کے گائوں چک نمبر 20 میں گھر سے 2 افراد کی ہاتھ بندھی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول 80 سالہ محمد اشرف نامی شخص اپنے 70 سالہ ملازم کے ساتھ گھر میں اکیلا رہتا تھا۔ دونوں مقتولین کو نامعلوم ملزمان نے گلا دبا کر قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ جلد ملزموں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔