سرائے عالمگیر: گجرات میں شہد کی مکھیوں نے باراتیوں کو زمین پر بیٹھنے پر مجبور کردیا، زہریلی مکھیوں کے حملے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہد کی مکھیوں کے باراتیوں پر حملے کا واقعہ پاکستان کے ضلع گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر میں پیش آیا، جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے. سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باراتی شہد کی مکھیوں کے ڈنک سے بچنے کےلیے زمین پر بیٹھے ہیں، اس کے باوجود تقریباً 150 سے زائد افراد اس حملے میں زخمی ہوئے۔
شہد کی مکھیوں کے حملے کی زد میں آنے والے افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق شہد کی مکھیاں بچے کے شہد کی مکھیوں کے چھتے پر پتھر پھینکے نے حملہ آور ہوئیں۔
سرائے عالمگیر: ناکام عاشق نے دلہے اور باراتیوں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ کروا دیا
حملہ اتنا شدید تھا کہ 150 سے زائد افراد شدیدزخمی ہو گئےاینج تے فیر اینج ای سئ pic.twitter.com/PUySrADOXq
— ملک اعجاز حجازی (@Ijazbhuttaa) November 8, 2022