agriculture

گندم کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے خصوصی مہم کے تحت چیلیانوالہ میں آگاہی سیمینار کا انعقاد

محکمہ زراعت (توسیع) کے زیر اہتمام گندم کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے خصوصی مہم کے تحت چیلیانوالہ میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کی صدارت ڈائریکٹر زراعت (توسیع) گجرات ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ نے کی ۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 04 نومبر 2022) اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر زراعت کا کہنا تھا کہ زراعت میں جدید ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے کم وقت میں موثر طور پر فصلوں پر سپرے کیا جا سکتا ہے ۔ ڈائریکٹر زراعت نے کسانوں کو گندم کی منظور شدہ اقسام ، متناسب کھادوں کے ساتھ بر وقت کاشت پر بھی زوردیا۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاءالدین کے کسانوں اور زمینداروں کو ڈرون سپرے ٹیکنالوجی کی نمائش کروائی گئی

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع ) شیخ محمد اقبال کا کہنا تھا کہ اس سال گندم کی پےداوار بڑھانا محکمہ زراعت (توسیع) کا مشن ہے اور اس میں زرعی ےونیورسٹی فیصل آباد اور بارانی زرعی ےونیورسٹی راولپنڈی کے طلباء و طالبات ہراول دستے کا کام کر رہے ہیں ۔

ایسوسی ایٹ پروفیسر زرعی یو نیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر انوار الحق، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر ضیاءاللہ گوندل ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد افضل، گلیکسی رائس ملز گوجرانوالہ عمران شیخ اور زراعت آفیسر ڈاکٹر ایا ز احمد نے طلباءو طالبات اور کسانوں کو گندم کی بر وقت کاشت کے فوائد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سینکڑوں طلباءو طالبات کے ہمراہ محکمہ زراعت (توسیع) کے مشن کو آگے بڑ ھا رہے ہیں اور ملکی معیشت میں زرعی یونیورسٹی کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے ۔طلبا اور طالبات کو ڈرون کی مدد سے فصلوں پر سپرے کی مکمل آگاہی اور تجرباتی مشاہدہ بھی کروایا گیا۔

بعد ازاں محکمہ زراعت توسیع ، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے طلبا ءو طالبات نے ٹریکٹر چلا کر ڈرل کی مدد سے گند م کاشت کر کے گندم کی بجائی کا آغاز کیا ۔ طلباءو طالبات نے کماد کی فصل سے گڑ بنتے ہوئے بھی دیکھا۔ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کی سربراہی میں آگاہی واک بھی منعقد کی گئی۔

یاد رہے کہ محکمہ زراعت(توسیع) منڈی بہاﺅالدین ، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اوربارانی یونیورسٹی راولپنڈی 29 اکتوبر سے زیادہ گندم اُگاﺅ مہم کے ذریعے گاﺅں گاﺅں جا کر فارمرز ڈے اور فیلڈ ڈے کی مدد سے گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے سرگرداں ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں