ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ندیم بلوچ کی غیر قانونی آئل ایجنسیز کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری. اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ نے موضع رسول میں غیر قانونی پٹرولیم ایجنسی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پٹرولیم ایجنسی کو سیل کر دیا اور مشین سمیت سامان کو بھی قبضہ میں لے لیا۔
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نوز 10ستمبر 2024 ) اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی طور پر خرید و فرخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی. غیر قانونی آئل ایجنسیز کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رہے گا اور کسی کے ساتھ کوئی رو رعائت نہ برتی جائے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ”ستھرا پنجاب“ مہم کے تحت صفائی ستھرائی کے عمل کا جائزہ لینے کے حوالے سے چیلیانوالہ اور رسول کا دورہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ صفائی عملہ کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہروں سمیت قصبہ جات میں بھی صفائی ستھرائی کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے. افسران و صفائی عملہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھائے۔ انہوں نے کہا کہ شہری بھی صفائی ستھرائی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ کوڑا دانوں میں ڈالیں یا عملہ صفائی کے حوالے کریں۔