وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہماری معیشت بین الاقوامی پریشر میں ہے،پاکستان کو اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مشکلات سے نکل رہا ہے ،جتھے لے کر چڑھائیاں کرنے سے جمہوری نظام نہیں چلتے۔
منڈی بہاؤالدین(نمائندہ جنگ) ان خیالات کا اظہار انہوں نے منڈی بہاؤالدین میں بار روم میں وکلا سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔انہوں نے صادق تارڑ میموریل لائبریری کا افتتاح بھی کیا ۔ تقریب سے سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون، ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ، سکھ امریکی تنظیم کے صدر جسدیپ سنگھ، صدر ڈسٹرکٹ بار ظہور احمد گوندل اور سیکرٹری فراست گوندل نے بھی خطاب کیا
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کرمنل لاء ریفارمز اور لائیرز پروٹیکشن ایکٹ بہت جلد پارلیمان سے پاس ہو گا، عمران خان کو ووٹ کی حرمت اور جمہوریت کے تقدس کا خیال ہونا چاہیئے، وہ کبھی الیکشن توکبھی اہم تعیناتی میں مشاورت چاہتے ہیں انہیں سب سے زیادہ پریشانی اقتدار چھن جانے کی ہے،شہباز شریف نے آئینی طریقے سے حکومت حاصل کی ہے عمران خان کو پارلیمنٹ کی عزت کرنی چاہیئےالیکشن کا فیصلہ وزیر اعظم نے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کرنا ہے.
الیکشن اگست 2023 کے بعد ہی ہوگا انہوں نے مزید کہا عارف علوی ریاست پاکستان کے صدر کے طور پر عہدے کو نبھائیں مار کٹائی ، پکڑ دھکڑ جمہوریت کا حسن نہیں بلکہ فسطائیت ہے ، حکومت اور اپوزیشن جب تک مل کر نہیں بیٹھیں گے مسائل حل نہیں ہونگے انہوں نے ڈسٹرکٹ بار اور پھالیہ بار کیلئے 30 لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا ۔
Leave a Reply