منڈی بہاوالدین ضلع میں کلاشنکوف کلچر عروج پر پہنچ چکا ہے۔ ہر شادی اور فوتکی پر امیر لوگوں نے اپنے ساتھ کلاشنکوف والے بندے لانے لازمی قرار دے رکھا ہے۔ ہر گاؤں میں لوگ آٹومیٹک اسلحہ لیے ہر وقت گھومتے نظر آتے ہیں۔ مہندی اور شادی کی تقریبات پر سرعام فائرنگ کا رواج پروان چڑھ رہا ہے۔
منڈی بہاؤالدین(مظہر اقبال گوندل) شہریوں کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش اور اسلحہ کے عام ہونے کی وجہ سے قتل و غارت ،لڑائی جھگڑوں اور ڈکیتی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مختلف جگہوں پر روزانہ کی بنیاد پر ہوائی فائرنگ کی بھی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔
حکومت کو یا تو اسلحہ لائسنس اوپن کر دینا چاہیے تاکہ شہری اپنی حفاظت خود کر سکیں یا پھر سرعام اسلحہ لے کر گھومنے والے وی آئی پیز اور گاوں کے عام افراد جو اسلحہ ہر وقت ہاتھوں میں لیے دیہاتوں میں دہشت پھیلائے رکھتے ہیں ،ان کے خلاف کارروائی عمل میں لا کر اس کلاشنکوف کلچر کا خاتمہ کرنا چاہیے۔
Leave a Reply