میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ ڈاکٹر بشریٰ چوہدری کا ایک اور کارنامہ

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ ڈاکٹر بشریٰ چوہدری کا ایک اور کارنامہ ۔گائناکالوجسٹ اور لیڈی ڈاکٹرز کی عدم دستیابی کے باعث ایک ہی دن میں تین بڑے آپریشن کر دیے ۔

پھالیہ (سید حفیظ سبزواری سے ) تفصیلات کے مطابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ ڈاکٹر بشریٰ چوہدری جو کہ ایماندار اور فرض شناس آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ پایہ کمال کی لیڈی ڈاکٹر بھی ہیں انہوں نے گزشتہ روز انسانیت کی بے لوث خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتے ہوئے ہسپتال کے ماہر امراض بے ہوشی ڈاکٹر جمال الدین اکبر کے ساتھ مل کر چند گھنٹوں میں تین بڑے ڈیلیوری کیسز کے آپریشن کر دیے.

ان تینوں گھرانوں کا تعلق انتہائی غریب خاندان سے ہے جن کے آپریشن کیے گئے ان میں سیدا شریف سے تبسم خرم ۔رگھ سے رخسانہ زبیر اور ہیلان سے عائشہ ناصر شامل ہیں ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بشریٰ چوہدری کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا ہے اور ہسپتال میں غریب اور نادار لوگوں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔عوامی سماجی حلقوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ ڈاکٹر بشریٰ چودھری کی اس عظیم کاوش کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں