پنجاب میں فرح گوگی کے بعد ایک اور طاقتورخاتون کا انکشاف ہوا ہے۔ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کے بعد اب پنجاب میں ایک اور طاقتورخاتون کا انکشاف ہوا، جس کے اثاثوں میں ناصرف غیر معمولی اضافہ ہوا بلکہ اس کے غیرملکی دوروں اور وہاں جیولری کی خریداری کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کا نیا کردار سائرہ انور ہے، جو صوبے کی اہم ترین اور طاقتور شخصیت کی مبینہ تیسری بیوی ہے۔ اور اس طاقتورترین شخصیت کا تعلق پنجاب کے اہم سیاسی خاندان سے ہے۔ سائرہ انور کے اثاثوں میں غیر معمولی اضافے اور ان کے نام پر رجسٹرڈ زمینوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہے، اور ایف آئی اے نے انہیں طلب کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو ملے قیمتی تحائف 20 لاکھ ڈالرز میں خریدے، تاجر عمر فاروق کا دعویٰ
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے سائرہ انور کے غیر ملکی دوروں کے دوران قیمتی جیولری کی خریداری کا بھی نوٹس لے لیا ہے، جب کہ دوسری جانب سائرہ انور کے خلاف تحقیقات پر پنجاب کے کرپٹ حلقوں اور طاقتور سرمایہ داروں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔