ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم غلام عباس ایک شخص کو قتل کرنے کے بعد سعودی عرب سے فرار ہو گیا تھا۔ سعودی حکومت نے ملزمان کو ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) گوجرانوالہ کے مطابق اشتہاری غلام عباس کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے اسے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔