منڈی بہاوالدین: قائم مقام ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ندیم بلوچ کا گراں فروشی، میرج ہالز کے اوقات کار، ون ڈش کی خلاف ورزی، غیر قانونی پٹرولیم ایجنسیز اور ڈی کینٹنگ پر سخت کریک ڈاؤن جاری
قائم مقام ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ندیم بلوچ نے شادی ہالز کے اوقات کار اور ون ڈش کی پابندی کے حوالے سے مختلف میرج ہالز کو چیک کیا
انہوں نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر پی سی مارکی کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ شادی ہالز انتظامیہ اوقات کار اور ون ڈش پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر شادی ہال سیل، مالکان کو بھاری جرمانہ اور ایف آئی آر کا اندراج بھی ہو سکتا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے غیر قانونی پٹرولیم ایجنسیز اور گاڑیوں میں غیر قانونی ڈی کینٹنگ پر کاروائی کرتے ہوئے 4 دکانوں کو سیل کر کے 4 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروا دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایت پر غیر قانونی ںپٹرولیم ایجنسیز اور ڈی کینٹنگ کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف ہوٹلز اور نانبائیوں کی دکانوں پر روٹی اور نان کی قیمتوں اور وزن کو بھی چیک کیا جو کہ پورا پایا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف کریانہ شاپس پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو بھی چیک کیا۔
انہوں نے مہنگی اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے مختلف دکانداروں کو 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والے دکاندار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔