روہڑی کے قدیم جلوس میں افسوسناک واقعہ

rohri news

روہڑی( تازہ ترین، 8اگست 2022) روہڑی کے پانچ سوسالہ تاریخی ضریح اقدس جلوس سے دم گھٹنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ سو سے زائد زخمی بھی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روہڑی کے تاریخی اور قدیم ضریح اقدس کا ماتمی جلوس روایتی طور پر برآمد ہوا جس میں ملک بھر سے عزادران حسین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔منڈو کھبڑ سے شروع ہونے والے تاریخی جلوس میں ضریح اقدس کے علاوہ دیگر تعزیے ، علم پاک اور ذوالجناح بھی شامل تھے۔

جلوس کا اہم رکن شمع گل ادا کیا جا رہا کہ ضریح اقدس کو پرسہ دینے کی کوشش میں متعدد افراد گرمی اور حبس کے باعث زخمی ہو گئے جب کہ چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔واقعے کے بعد بھگدڑ بھی مچ گئی۔جلوس کی سیکیورٹی پر مامور اسکاؤٹ اور دیگر امدادی رضاکاروں نے بمشکل حالات پر قابو پایا اور جاں بحق و زخمیوں کو سکھر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

بڑی تعداد میں زخمیوں کے پیش نظر سول اسپتال سکھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور اضافی عملے کو فوری طور پر طلب کر لیا۔واضح رہے کہ سکھر پولیس کی جانب سے ماتمی جلوس کی سیکورٹی کیلئے نتہائی سخت انتظامات کئے گئے تجئ اور سکھر انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے ماتمی جلوس کی گذر گاہوں راستوں کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا گیا تھا جبکہ سیکورٹی کیمرے نصب کر کے پولیس نے مانٹرینگ کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے اور ماتم میں شرکت کیلئے آنے والے زائرین و عزاداروں کو واک تھرو گیٹ اور مخصوص آمد و رفت کے راستوں سے جامعہ تلاشی کے بعد چھوڑا جائیگا.

دوسری جانب عزادر حسین کو طبی امداد کیلئے میڈیکل کیمپ سمیت پانی و شربت کی سبلیں تیار کی جا رہی ہے ۔ پانچ سو سالاقدیمی تعزیہ کربلا معلی کو کاندھا دینے اور اسکی زیارت کرنے کے لئی8محرم کی شام کو ہی مومنین وزائرین قافلوں کی صورت میں پہنچنا شروع ہوگئے تھے.

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *