قادرآباد: تیز رفتار بس نے مہندی کے شرکا کو کچل دیا، 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

news mandi bahauddin

منڈی بہاءالدین: قادرآباد، ٹاہلی اڈہ کے قریب شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا. بریک فیل ہونے پر بس نے مہندی کی تقریب کے شرکاء کو کچل دیا، حادثے میں 8 افراد جاں بحق. متعدد زخمی، پولیس ذرائع

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 18 دسمبر 2021) گزشتہ شب تقریبا 9 بجے کے قریب شادی کی تقریب کے شرکاء سیال موڑ روڈ پر مہندی کی رسم ادا کر رہے تھے کہ سیال موڑ سےآنے والی تیز رفتار بس نے بریک فیل ہونے کے باعث مہہندی کے شرکا کو کچل دیا. حادثہ کے نتیجہ میں پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہوئے گئے جبکہ 12 شدید زخمی ہو گئے.

منڈی بہاءالدین:زخمیوں کو RHC بھیکھو، ٹی ایچ کیو پھالیہ اور ڈسٹرکٹ اسپتال منڈی بہاوالدین منتقل کردیا گیا جن میں‌سے 3 زخمی وفات پا گئے. جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہو گئی. بس ڈرائیور جائے حادثہ پر بس چھوڑ کر فرار. جاں بحق ہونے والوں میں اللہ بخش ولد اللہ دتہ، محسن، اللہ دتہ، عدنان اور عبداللہ جبکہ متعدد بے نام ہیں.

منڈی بہاءالدین: زخمیوں میں اشرف، مظہر، اعجاز،شاھد، عامر،امجد، اسامہ،محمد یار،عثمان قاسم، ظفر،اور شامران شامل تھے.

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *