میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو 10 ملین روپے تک اخراجات کی منظوری کااختیار. ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین کو 2 کروڑ کی خصوصی گرانٹ دی جائے گی.
لاہور: وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کا نظام فعال طور پر چلانے اور ضروری ادویات اور طبی آلات کی فوری خرید کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو 10 ملین روپے تک اخراجات کی منظوری دینے کا اختیار دے دیا گیا
بنیادی مراکز صحت اور میونسپل ڈسپنسریوں کو فلٹر کلینک میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین کو 2 کروڑ کی خصوصی گرانٹ دی جائے گی۔ پنجاب کابینہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کا نام بابا بلھے شاہ ہسپتال رکھنے کی منظوری دے دی۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد کا نام بدل کر نصرت فتح علی خان ہسپتال رکھ دیا گیا۔ پنجاب کی جیلوں میں ہسپتالوں کا نظام محکمہ پرائمری ہیلتھ کے سپرد کیا جا رہا ہے۔