پھالیہ شہر اور گردونواح سے بچے اٹھانے کا انکشاف

kidnapping
Share

Share This Post

or copy the link

پھالیہ (نامہ نگار) پھالیہ شہر اور گردونواح سے بچوں کے اغوا کا انکشاف۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں حراست میں لیا گیا نوجوان اپنے محلہ کیماں پھالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین کا پتہ بتاتے ہوئے پولیس افسر کے سوالات کے جوابات دے رہا ہے۔

نوجوان اپنے ساتھ اپنے والدین اور بہن بھائیوں کی حمایت اور مدد کا بیان دے رہا ہے۔ ملزم کے ویڈیو کلپ میں اقبال جرم کر رہا ہے کہ اس سے قبل اس نے پانچ بچے گود لیے تھے جن میں سے ایک حاملہ خاتون سے گود لیا گیا تھا اور وہ ہر بچے کو پچاس ہزار میں فروخت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیفنس لاہور سے اغوا ہونے والا 3 سالہ بچہ منڈی بہاؤالدین سے بازیاب

مزید یہ کہ اس نے پھالیہ شہر محلہ کیماں کے دو اور نوجوانوں کا نام بھی لیا کہ وہ اس کام میں میرے محلہ دار اور ساتھی ہیں۔ ویڈیو کلپ وائرل ہوتے ہی پھالیہ شہر اور ضلع منڈی بہاؤالدین میں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور والدین میں خوف و ہراس پایا جانے لگا ہے۔

شہر پھالیہ کے لوگوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین احمد محی الدین سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ وائرل ویڈیو کلپ کے ملزمان سے تفتیش کی جائے اور تفتیش کا دائرہ وسیع کیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں فی الفور گرفتار کیا جائے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پھالیہ شہر اور گردونواح سے بچے اٹھانے کا انکشاف

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!