we love Mandi Bahauddin

مسافر ٹرین کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ

پاکستان ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کردیا ہے۔

پاکستان ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔ کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مسافر ٹرین کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق 5 فروری (بدھ) سے ہوگا۔

پٹرول کی تازہ ترین قیمتیں جانئیے

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹرین کی تمام کلاسز کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ کرایوں میں اضافے کا اطلاق سیلون سروس پر بھی ہوگا۔ مسافر ٹرین کے کرایوں میں اضافہ تمام آؤٹ سورس ٹرینوں پر بھی لاگو ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں