5 فروری بروز جمعہ یوم وفات سیدنا صدیق اکبرؓ کے حوالہ سے مدنی مسجد تا پریس کلب منڈی بہاءالدین میں ریلی کا انعقاد

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 6 فروری 2021) 22 جمادی الثانی 5 فروری بروز جمعہ یوم وفات سیدنا صدیق اکبرؓ کے حوالہ سے مدنی مسجد تا پریس کلب سنی علماء کونسل منڈی بہاءالدین زیر صدرات راوُ اشرف حسینی نکالی گئی جس کے اندر مذہبی سیاسی انجمن تاجران علماء ونگ ودیگر جماعتوں نے شرکت کی.

راو اشرف حسینی نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا جس طرح ملک کے اندر مختلف ڈے منائے جاتے ہیں بالکل اسی طرح یوم صدیق اکبرؓ پر عام تعطیل کر کے سرکاری سطح پر منایا جائے یوم یکجہتی کشمیر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب اعلانات کا وقت نہیں بلکہ عمل کا وقت ہے حکومت کو چاہیے کہ کشمیر کے حوالہ سے عملی قدم اٹھائے.

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی امیر پیر سید لال حسین شاہ صاحب پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنماء چوہدری افضال بھٹی ناظم اعلی وفاق الجامعات العربیہ حافظ خبیب الرحمن اعوان انجمن تاجران کے صدر دیون اسد ادریس۔مرزا عمران بابر پریس کلب چیئرمین میاں شریف زاہد۔آورش ندیم قاری ارشد محمود چشتی عابد حنیف غوری تمام مقررین نے کشمیر سے اظہار یکجہتی اور 22 جمادی الثانی کو عام تعطیل کر کے سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ کیا

اپنا تبصرہ لکھیں