منڈی بہاوالدین میں قتل و غارت کا سلسلہ رک نا سکا. ضلع منڈی بہاوالدین میں رواں سال 2021 کے پہلے 4 ماہ کے دوران 32 افراد کو قتل کر دیا گیا.
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 6 مئی 2021) ڈسٹرکٹ پولیس منڈی بہاوالدین کے اعداد و شمار کے مطابق ماہ جنوری تا اپریل میں تحصیل منڈی بہاوالدین میں 14، تحصیل پھالیہ میں 11 اور تحصیل ملکوال میں 9 افراد کو قتل کیا گیا جبکہ اس دوران اقدام قتل کے واقعات میں 21 افراد کو شدید زخمی کر دیا گیا.
ان میں تحصیل پھالیہ میں 6، تحصیل منڈی بہاوالدین میں 10 اور تحصیل ملکوال میں 5 افراد کو شدید زخمی کر دیا گیا. ضلع منڈی بہاوالدین کی عوام عدم تحفظ کا شکار ہو گئی.
Leave a Reply