mandi bahauddin canal

منڈی بہاؤالدین میں 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) راولپنڈی اسلام آباد سمیت خیبر پختو نخوا، با لائی / وسطی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا سلسلہ دوسرے روز اتوار کو بھی جاری رہا، اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی جس سے شام اور رات کے اوقات میں خنکی میں اضافہ جبکہ بالائی علاقوں میں سردی بڑھ گئی،

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ بارش کالام 33، چراٹ، پٹن 24، کاکول 23، مالم جبہ، بالاکوٹ 17، پشاور 12، دیر11،تخت بھائی 10، سیدو شریف، میر خانی 09، پاراچنار 07، بونیر 06، بنوں، دروش 05، جوہرآباد 32، چکوال 30، گجرات 28، منڈی بہاؤالدین، ڈی جی خان 27، منگلا 26، جہلم 24، سیالکوٹ 17، نارووال 15، اسلام آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی.

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاؤالدین اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری

حافظ آباد 07، گوجرانوالہ 05، مری، سرگودھا 04، کو ٹلی 30، مظفرآباد 22 ، گڑھی دوپٹہ 16، راولاکوٹ 14، گلگت بلتستان: استور 18ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت کشمیر ، گلگت بلتستان ، بالا ئی خیبر پختو نخوا، بالائی پنجاب اور جنو بی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ پہا ڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں