mandi bahauddin weather today

24 گھنٹوں کے دوران منڈی بہاؤالدین میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

منڈی بہاءالدین اور اسکے گردونواح میں صبح کے وقت تیز آندھی کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا. 24 گھنٹوں کے دوران منڈی بہائوالدین میں 5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 30 مئی 2022) محکمہ موسمیات کے مطابق کل بروز منگل خطے کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ تاہم کشمیر، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا اور لاہور کے اضلاع میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہائوالدین میں بارش سے موسم خوشگوار

اس دوران ملتان، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور، بھکر، لیہ، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں گرد آلود ہوائیں/جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔ کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، گجرات، چکوال، اٹک، جہلم، خوشاب، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، بھکر، لیہ اور ساہیوال کے اضلاع میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

تاہم صوبہ پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں موسم انتہائی گرم اور خشک رہا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مری میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ منڈی بہاوالدین میں 5 ملی میٹر، راولا کوٹ ایئرپورٹ=2.0، سیالکوٹ شہر= 2.0، گجرات=2.0 ، گڑھی دوپٹہ= 1.0، اسلام آباد ائیرپورٹ=0.9، چکوال=0.6 ، اٹک =0.5، منگلا= 0.2،جہلم، نورپورتھل، جوہرآباد، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، بھکر، لیہ، ساہیوال=قلیل مقدار میں بارش ریکارڈ کی گئی.

اپنا تبصرہ لکھیں