20 Umrah pilgrims died after a bus overturned in Saudi Arabia

سعودی عرب میں بس الٹنے سے 20 عمرہ زائرین جاں بحق

عسیر / ریاض: سعودی عرب میں بس الٹنے سے 20 عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے صوبے عسیر میں بس الٹنے سے 20 عمرہ زائرین جاں بحق اور 29 شدید زخمی ہوگئے۔

مسافر بس مقامی اور غیر ملکی شہریوں کو لے کر ابہا سے مکہ جا رہی تھی۔ بس میں زیادہ تر غیر ملکی اقامہ ہولڈر سوار تھے۔ بس حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا. حادثے کے بعد عسیر پاس کو بند کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں