costa titch

معروف ریپر کی سٹیج پر موت،دلخراش ویڈیو وائرل

موت (Death)زندگی کی سب سے بڑی حقیقت ہے یہ کبھی بھی کسی بھی وقت آسکتی ہے چاہے آپ اس وقت کسی بھی حالت میں ہوں. موت سےمتعلق ایک ایسا ہی حیران کن منظراس وقت دیکھنے کوملا جب مشہور ریپرکوسٹا ٹیچ جنوبی افریقہ میں اپنے کنسرٹ کے دوران مداحوں کےسامنے انتقال کر گئے۔ ان کے اچانک انتقال سے مداحوں کوغم سے نڈھال ہیں۔

جنوبی افریقی ریپر جن کا اصل نام ’‘ کونسٹان ٹی نوس سوپانوگلو ’‘ تھا۔ اس ویڈیو نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا جس میں سنگر جوہانسبرگ میں سٹیچ پر گانا گاتے ہوئے گر گیا اور پھر جان کی بازی ہار گیا۔ سنگر کی عمر صرف 28 سال تھی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں جنوبی افریقہ میں ”الٹرا میوزک“ فیسٹیول کے دوران ’’کوسٹا ٹیچ‘‘ کو گاتے ہوئے اور پھر سٹیج پر گرتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس کے بعد دوسروں نے اسے اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں مدد کی ۔

سنگر نے پھر گانا شروع اورپھر دوبارہ گر کر بے ہوش ہوگیا۔ریپرکو فوری طور پرہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کا اعلان کردیا گیا۔ طبی حکام نے اس کی موت کی وجہ تاحال واضح نہیں کی۔

گلوکار کے بھائی نے اتوار کو موت کی خبر کی تصدیق کردی اور مرحوم کے ’‘ انسٹا گرام ’‘ اکاؤنٹ پر ایک پیغام پوسٹ کیا جس میں لکھا کہ گہرے دکھ کے ساتھ ہم خود کو سنگرکوسٹا ٹیچ کی موت کا اعلان کرنے پر مجبور محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس ہنگامی حالت میں اور آخری گھنٹوں میں ’‘ کوسٹا ٹیچ’’ کے قریب موجود تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

الٹرا میوزک فیسٹیول نے بھی ایک بیان میں اظہار تعزیت کیا اور واضح کیا کہ کوسٹا جنوبی افریقہ میں ایک بااثر آواز، ایک باصلاحیت ریپر، ڈانسر، گلوکار، نغمہ نگار، ساتھی اور شاندار دوست تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں