منڈی بہاوالدین ڈسڑکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین نے کہا ہے کہ عید الضحٰی میں عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔
وہ یہاں میڈیا نمائندگان کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ ڈسڑکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین نے کہا کہ نماز عید کے ایک ہزار 30 اجتماعات منعقد ہوں گے جس کیلئے 14 سو سے زائد پولیس اہلکار اور رضا کاروں سمیت سپیشل برانچ کے اہلکار اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں گے۔ جبکہ مرکزی عید گاہوں کی سی سی ٹی وی کیمرے سے نگرانی کی جائے گی اور واک تھرو گیٹ سے داخلہ کی اجازت ہوگی۔
منڈی بہاؤالدین، پھالیہ اور ملکوال میں عید الاضحی کی نماز کے اوقات
ڈسڑکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین نے کہا کہ ون ولنگ کرنے والوں اور سماج دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ والدین اپنے بچوں کو موٹرسائیکل دیتے وقت خود نگرانی کریں تاکہ عید کے ایام میں انہیں تھانوں کے چکر نہ لگانے پڑیں۔ ڈی پی او احمد محی الدین نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کیلئے بھی پلان ترتیب دیا گیا ہے تاکہ تفریحی مقامات پر آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے
Leave a Reply