voters in punjab

انتخابات 2024: 12 لاکھ 15 ہزار 68 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر / ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت عام انتخابات 2024 کے انعقاد کے حوالے سے ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضا صفدر کاظمی ،پاک فوج کے افسران ,ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنریاسر حمید عباسی، ریٹرننگ افسران سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 08 جنوری 2024) اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع منڈی بہاوالدین میں قومی و صوبائی حلقوں کے عام انتخابات 2024 کیلئے ضلع میں 6 ریٹرننگ آفیسرز اور 12 اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کئے گئے ہیں۔انتخابات میں ضلع بھر کے 12 لاکھ 15ہزار68 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے.

Mandi Bahauddin Elections 2024

جبکہ قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے 4حلقوں کیلئے 762 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں اور ان پولنگ سٹیشن پر2،519 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جہاں پر 6،563 پولنگ سٹاف عملہ تعینات کیا جائے گا جبکہ ڈی سی آفس میں سنٹرل کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

اجلاس کو بتایا کہ ضلع میں 96 حساس قرار دئیے گئے پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے اور کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے اضافی پولیس اہلکار موجود رہیں گے۔ شفاف اور پر امن الیکشن کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور ضلع بھر کے تمام پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز کو ہر ممکن سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں