منڈی بہاءالدین میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری. آج منڈی بہاءالدین میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات نے مذید بارشوں کی پیش گوئی بھی کر دی.
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 23 ستمبر 2021) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جہلم کے ضلع میں اکژ مقامات پر جبکہ کشمیر، اٹک، اسلام آباد اور قصور کے اضلاع میں بیشتر مقامات پرتیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، منڈی بہاوالدین، راولپنڈی، چکوال، بھکرخوشاب، سرگودھا، لاہور اور کے اضلاع میں کہیں کہیں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں موسم خشک رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالا، حافظ آباد، سیالکوٹ، ناروال، گجرات، منڈی بہاوالدین، سرگودھا، میانوالی، لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، ملتان، ڈیره غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خاں کے اضلاع میں بیشتر مقامات پر تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
جبکہ کل جمعہ کے روز خطے میں زیادہ تر موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر، گوجرانوالا، حافظ آباد، سیالکوٹ، ناروال، گجرات، منڈی بہاوالدین، لاہور، ملتان، ڈیره غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خاں کے اضلاع میں کہیں کہیں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جہلم=115.6، اٹک=36.0، اسلام آباد ائیرپورٹ=24.2، قصور=24.0، راولا کوٹ=22.5، گڑھی دوپٹہ=20.0، میانوالی=15.0، اسلام آباد شہر=14.4، منڈی بہاوالدین=11.0، مری=7.0، منگلا=6.0، چکلالہ (راولپنڈی) =5.4، کامرہ= 5.4، چکوال=3.8، بھکر=2.3، کوٹلی=2.0، جوہرآباد=1.6، سرگودھا پی اے ایف، مظفرآباد، لاہور شہر، لاہور ایئرپورٹ، لیہ، مظفرآباد شہر=قلیل مقدار میںبارش ریکارڈ کی گئی.
منڈی بہاوالدین میں آج کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد رہا.