car

ہیگروالا: پٹرول پمپ ملازمین نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، ملزمان پولیس کے حوالے

منڈی بہاؤالدین، ہیگروالا کے قریب پٹرول پمپ مالک اور ملازمین کی بہادری کی مثال۔ ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 24 اپریل 2022) تفصیل کے مطابق گجرات سرگودھا روڈ الجلال پٹرولیم ہیگروالا پر واردات ذرائع کے مطابق ملزمان نے پہلے گاڑی میں پٹرول ڈلوایا اور سیل مین سے ڈکیتی کی کوشش کی سیل مین کی مزاحمت پر پٹرول پمپ کا باقی عملہ الرٹ ہوا تو ملزمان نے پمپ سے گاڑی بھگائی.

پٹرول پمپ کے مالک چوہدری خرم شہزاد وڑائچ نے 15 پر کال دی گاڑی کا پیچھا کرنا شروع کر دیا ملزمان نے گاڑی گجرات کی طرف بھگانے کی کوشش کی لیکن خرم شہزادوڑائچ نے پیچھا کرتے منگوال کے قریب گاڑی تک پہنچ گئے جب ملزمان نے دیکھا کہ مالکان کی گاڑی ہمارا تعاقب کرتے ہمیں پکڑنے والے ہیں تب انہوں نے گاڑی یو ٹرن لے کر پاہڑیانوالی کی طرف موڑ لی.

خرم شہزاد وڑائچ نے اپنی گاڑی ملزمان کی گاڑی روکنے کے لیے اس گاڑی کے سامنے کی تو انہوں نے خرم شہزاد وڑائچ کی گاڑی تو ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں خرم شہزاد کی گاڑی کا کافی نقصان ہوا ملزمان واپس پاہڑیانوالی کی طرف آ گئے اور جوکالیاں روڈ پر واقع چھنی گاؤں کے قریب اپنی گاڑی کو نہ سنبھال سکے اور اپنی گاڑی کو ایک دیوار سے دے مارا

جب کہ خرم شہزاد اور پٹرول پمپ کے ملازمین نے ملزماں کو پکڑ لیاذرائع کےمطابق چوہدری خرم شہزاد وڑائچ کی مدعیت میں رپورٹ درج کر لی ملزمان کار سمیت اب پولیس تھانہ پاہڑیانوالی کی حراست میں ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں