کورونا وبا: منڈی بہاوالدین کے تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے بند، اساتذہ پھر بھی پریشان کیوں؟

کورونا وبا کے پیش نظر ضلع منڈی بہاوالدین کے تمام سرکاری و غیر سرکاری سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کو بند کر دیا گیا لیکن اساتذہ پھر بھی پریشان

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 27 اپریل 2021) کورونا وبا کے پیش نظر منڈی بہاوالدین تمام سرکاری و نجی سکولز بند کر دئیے گئے جس کے بعد تعلیمی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل ہو گئیں. لیکن گزشتہ روز چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن دفتر کی جانب سے 1 نوٹیفکشین جاری ہوا جس میں کہا گیا کہ تمام سکولوں کو تعلیمی سرگرمیاں مطعل کر دی گئیں ہیں، لیکن اساتذہ 50 فیصد حاضری کیساتھ سکول حاضر رہیں گے. اس نوٹیفکیشن کے بعد اساتذہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی.

سی ای او تعلیم نے نوٹیفکیشن میں تمام مانیٹرنگ افسران کو سکولز کو وقتا فوقتا چیک کرتے رہنے کی ہدایت بھی کی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں