ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈائیلسز یونٹ کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کر دیا

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 19 مارچ 2021 ) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈائیلسز یونٹ کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ، ڈی او بلڈنگ قرار شاہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ڈائیلسز سنٹر کے اپ گریڈیشن کے افتتاح کے بعد ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عمر مرتضیٰ پراچہ نے ڈائیلسز یونٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سے قبل ڈائیلسز یونٹ میں 12ڈائیلسز مشینیں فنکشنل تھیں اور2نئی مشینوں کے اضافے سے اب 14مشینیں مکمل طور پر فنکشنل ہو گئی ہیں جس سے مریضوں کے علاج معالجہ میں مذید سہولت میسر آئے گی۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس ڈی ایچ کیو کے کام کی تعریف کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈائیلسز یونٹ میں نئی مشینوں کا معائنہ کیا اور وہاں پر زیر علاج مریضوں سے طبی سہولیات کی فراہمی اور علاج معالجہ کے متعلق استفسار بھی کیا۔

انہیں مریضوں نے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ صحت مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے ۔ڈائیلسز یونٹ میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں کے علاج معالجہ میں دن رات مصروف ہیں جو کہ ایک قابل ستائش عمل ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں