ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ، سائلین کے رش پر اظہار برہمی

منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 22دسمبر2020 )ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے آج اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار، اے ڈی ایل آرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

اپنے دورے کے آغاز میں ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے معائنے کے دوران رجسٹری، زمینوں کے اندراج، انتقالات اور فرد کے حصول ایسے شعبوں کے علاوہ صفائی ستھرائی ، افسران اور سٹاف کی حاضری اور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا۔انہوںنے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مذید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے وہاں پر آئے ہوئے سائلین سے ان کے مسائل دریافت کر کے ان کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے سائلین سے کہا کہ کسی مسئلہ کے حل نہ ہونے کی صورت میں میرے نوٹس میں لایاجائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سائلین کے رش پر اے ڈی ایل آر پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سائلین کے رش کو کسی صورت بڑھنے نا دیا جائے بلکہ اے ڈی ایل آر اور دیگر متعلقہ افسران از خود سائلین کی شکایات سن کر موقع پر حل کریں۔

انہوں نے مذید ہدایت کی کہ سائلین کو بار بار اراضی سنٹر آنے کی دقت سے بچایا جائے اور سائلین کی درخواستوں کو میرٹ پر فوری طور پر حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دوبارہ اراضی ریکارڈ سنٹر کادورہ کروں گا اور حالات کا از خود جائزہ لوں گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں