چلڈرن ہسپتال منڈی بہاوالدین میں بروقت علاج نہ ہونے پر بچی جاں بحق، والدہ کا لاش رکھ کر احتجاج

منڈی بہاؤالدین, چلڈرن ہسپتال کے سامنے ایک مجبور ماں اپنی بچی کی لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کر رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ صبح چھ بجے بچی کو ہسپتال لایا گیا، ڈاکٹر اور عملہ نے چیک نہیں کیا۔ اسی دوران بچی فوت ہو گئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ صبح 6 بجے بچی کو ہسپتال لایا گیا، ڈاکٹر اور عملہ نے چیک نہی کیا۔ اسی دوران بچی فوت ہو گئی۔ اگر واقعی ایسا ہوا ہے تو ہم بطور معاشرہ یہ سوچنے پہ مجبور ہیں کہ یہ بے حسی کب تک ؟؟؟؟ جبکہ ہسپتال کے عملہ اور ڈاکٹرز کا مؤقف اس سے مختلف ہے ۔۔۔
ان کے مطابق اس بچی کو صبح 8:22 پر لایا گیا اس وقت دن کی او پی ڈی شروع تھی ۔ یہ لوگ بنچ پر بیٹھ گٸے اور دس منٹ مزید گزرنے پر یہ کاٶنٹر کی طرف گٸے تو ڈاکٹر نے چیک کرکے مردہ قرار دیا۔ اس بات کی تصدیق سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی کی جا سکتی ہے
اپنا تبصرہ لکھیں